ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سادھوی پرگیہ کے نازیبا تبصرے پر بھاجپا گھرگئی ، صفائی پیش کرنا پڑگئی 

سادھوی پرگیہ کے نازیبا تبصرے پر بھاجپا گھرگئی ، صفائی پیش کرنا پڑگئی 

Sat, 20 Apr 2019 01:19:55  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:19 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  بی جے پی نے ممبئی حملے میں شہید ہوئے پولیس افسر ہیمنت کرکرے کو لے کرکے گئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے متنازعہ تبصرے سے پلہ جھاڑ لیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کا واضح خیال ہے کہ ہیمنت کرکرے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔بی جے پی نے انہیں ہمیشہ شہید مانا ہے۔اس سے پہلے آئی پی ایس ایسوسی ایشن نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان پر ناراضگی ظاہر کی تھی اور الیکشن کمیشن نے ان کے بیان پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی بات کہی تھی۔بی جے پی نے جمعہ کو بیان جاری کرکے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان سے خود کو الگ کر لیا۔ پارٹی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا واضح خیال ہے کہ ہیمنت کرکرے دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی ہے ۔ بی جے پی نے انہیں ہمیشہ شہید مانا ہے۔ جہاں تک سادھوی پرگیہ کے اس تناظر میں دیئے گئے بیان کا موضوع ہے، وہ ان کا ذاتی بیان ہے جو برسوں تک انہیں ہوئی جسمانی اور ذہنی تشدد کی وجہ دیا گیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ مالیگاؤں بم دھماکے کیس میں ملزم اور بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ممبئی کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے پولیس افسر ہیمنت کرکرے پر تشدد کا الزام لگایا۔ پرگیہ نے ممبئی اے ٹی ایس کے آنجہانی سربراہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اتنی اذیتیں دیں، اتنی گندی گالیاں دیں جو ناقابل برداشت ۔ وہیں شہید ہیمنت کرکرے پر سادھوی کے بیان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے بھوپال سے کانگریس کے امیدوار اور سینئر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ ہیمنت کرکرے قابل فخر اور معزز افسر تھے جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لئے شہادت دی اور ان کی شہادت پر ہمیں فخر ہونا چاہئے جس نے ملک کے لئے شہادت پیش کی، اس کے بارے میں ہمیں متنازعہ تبصرہ نہیں کرنا چاہئے۔


Share: